تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:کھوسہ سرداروں کے ایماپرMSFکے غنڈوں نے مجھے پر حملہ کیا،زبیر احمد بھٹی

dg-khanڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) کھوسہ سرداروں کے ایما پر MSFکے غنڈوں نے مجھے پر قاتلانہ حملہ کیا۔ کھوسہ سرداروں کو آنیوالے الیکشن میں اپنی واضح شکست نظر آرہی ہے ، جس بناء پر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ایسے واقعات سے گھبرانے والا نہ ہوں، ہر مقام پر کھوسہ سرداروں کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ یہ باتیں تحریک عوامی انقلاب کے چیئر مین زبیر احمد بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ BSOکی طرف سے یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ٹیلنٹ ایوارڈ شو تھا جس کیلئے انہیں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا جب وہ پروگرام کیلئے یونیورسٹی کیمپس میں پہنچے تو MSFکے طلباء نے پروگرام کو خراب کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس پر BSO طلباء نے انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو MSFگروپس کے طلباء مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ڈنڈوں ، اینٹوں سے BSOکے طلباء پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں BSOکے طلباء اور MSFکے طلباء زخمی ہو گئے اس کے بعد وہ MSFکے زخمی طلباء کی عیادت کرنے کیلئے DHQکے ٹراما سنٹر میں گئے ۔ تو وہاں پر پولیس کی موجودگی میں MSFکے طلباء نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا اس کی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے ۔ ان پر فائرنگ کی ،گن مین فیصل کو مار مار کر شدید زخمی کردیا ۔وہ وہاں سے بمشکل جان بچا کر نکل پائے پولیس نے مشتعل طلباء کو روکنے کی کوشش نہ کی وہ اس تمام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب کچھ کھوسہ سرداروں نے ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر کرایا ہے اور ان پر قاتلانہ حملہ کھوسہ سرداروں کی ایما پر ہی کیا گیا وہ حملہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  اونٹ کے منہ میں زیرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker