تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سینٹرل جیل میں 17 قیدیوں کورہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے

29-01-13 habib 3ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈ یرہ غازیخان خالد نوید ڈار نے سینٹرل جیل میں قید معمولی جرائم میں ملوث 17 افراد کو ذاتی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انہوں نے یہ احکامات جیل کے معائنہ کے دوران کیسز کی باقاعدہ سماعت کے بعد جاری کیے . اس موقع پر دو قیدیوں مختیار شاہ اور اکرم کی درخواست ضمانت بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے جن ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری کیے ان میں محمد ساجد ، خدا بخش ، محمد شریف، سکندر خان ، ریاض ، رستم ، ظفر عباس ، غلام عباس عرف بانا ، غلام سرور عرف ٹیٹو، محمد شاہد ، محمد ا کرم ، ثنا اللہ ، عالمگیر ،شاہد حسین ، امجد ، عبداللہ اور فدا حسین شا مل ہیں . اس موقع پر سول جج محمد مظہر ، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی ، ڈاکٹر کیپٹن محمد اشرف ، ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان ، رفیق احمد اعوان ، ڈاکٹر خالد فاروقی ، حبیب ا لرحمن لغاری ، ڈاکٹر محمد سلیم شاہ ، ڈاکٹر عبدالستار جاوید گورمانی ، ذوالفقار علی نصوحہ ، جنرل سیکرٹری بار محمد یاسر کھوسہ موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:موسمی تغیرات کی سات روز قبل پیشنگوئی کرنے والے خود کار نظام نے کام شروع کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker