تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:4سال سے زائد عمر کے ہر بچہ کو سکول میں داخل کرایا جائیگا، کمشنر

14-09-2013ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ).ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں چار سال سے زائد عمر کے ہر بچہ کو سکول میں داخل کرایا جائیگا اور اس مقصد کیلئے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد امین چودھری نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ کے پر بچہ کو سکولوں میں دا خل کرنے کا ہدف دیا ہے اس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ تمام سرکاری محکمے تعاون کریں گے . نیلسن سروے رپورٹ کے ساتھ متعلقہ محکمے گھر گھر جا کر بچوں کے با رے میں معلومات حاصل کریں ، مدارس اور نجی تعلیمی اداروں کے داخلہ ریکارڈ کو بھی چیک کیاجائے . وا لدین اور عوام کو آگاہی دینے کیلئے بینرز آویزاں کیے جائیں . پملفٹ تقسیم کرنے کے ساتھ سیمینار اور واک کا انعقاد کرایاجائے . خانہ بدوش بستیوں کو بھی فوکس کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی افسر کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں علمائے کرام کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں .

یہ بھی پڑھیں  لاٹھی چارج اورشیلنگ کی صوبیتں برداشت کرنے کے بعد آنے والے وکلا کا شانداراستقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker