پاکستانتازہ ترین

ڈیرہ غازیخان: پولیس نے ڈیرہ غازیخان شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام کردیا

mulڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)محرم الحرام کے موقع پر ڈیرہ غازیخان میں تخریب کاری کی نیت سے داخل ہونیو الاایک تخریب کار دلاور خان سکنہ حکیم آباد کوہاٹ کو ملتان بائی پاس سے تھانہ دراہمہ پولیس کے SHOذوالفقار قریشی اور دیگر اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کرلیا جب ملزم اسلحہ کی بڑی مقدار 600راؤنڈ ، کلاشنکوف ، پین پسٹل سمیت 6جدید پستول اور 3میگزین اور ایک ڈبہ کارتوس لیکر بائی پاس چوک ملتان روڈ پر کراچی سے پشاور جانیوالی کوچ سے اترنے کے بعد شہر ڈیرہ غازیخان کیلئے روانہ ہوا تو ان کی چیکنگ کے دوران لنڈ ے کے کپڑوں میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ بر آمد ہوا ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم محرم الحرام کے موقع پر ڈیرہ غازیخان شہر میں تخریب کاری کے منصوبہ کے تحت اسلحہ لیکر ڈیرہ غازیخان پہنچا، ملزم سے مزید تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں ملزم کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم،DSPسٹی مختیار شاہ اور SHOذوالفقار علی قریشی نے بتایا کہ ملزم کا آج ریمانڈ جسمانی حاصل کیاجائیگا جس میں تحقیقات کے بعد ملزم کے منصوبہ کے بارے میں واضح ہو سکے گا ۔
aslaha

یہ بھی پڑھیں  لاٹھی چارج اورشیلنگ کی صوبیتں برداشت کرنے کے بعد آنے والے وکلا کا شانداراستقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker