تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ پرائیویٹائزیشن کمیٹی نے تحصیل ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ کی 15 سرکاری اراضی بذریعہ نیلامی

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے). ڈسٹرکٹ پرائیویٹائزیشن کمیٹی نے تحصیل ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ کی 15 سرکاری اراضی بذریعہ نیلامی آٹھ کروڑ 82لاکھ 95 ہزار روپے میں کامیاب بولی دہندگان کو نیلام کر دی ہیں .نیلامی کا عمل ضلع کونسل ہال ڈیر ہ غازیخان میں شفاف انداز میں چیئرمین نجکاری کمیٹی برائے نیلامی سرکاری جائیداد و ڈی سی او محمد آصف قریشی کی نگرانی میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر انجینئر امجد شعیب ترین کے علاوہ نجکاری کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے . ڈی سی او نے بتایاکہ نیلام نہ ہونے والی دیگر سرکاری اراضی کو نیلام کرنے کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گااور ان کی تشہیر بذریعہ اخبار کی جائے گی .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!