تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان اور لیہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان نے معمولی جرائم میں ملوث آٹھ قیدیوں کو 20,20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پررہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے).ڈیرہ غازیخان اور لیہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث آٹھ قیدیوں کو 20,20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پررہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں . رہا ہونے والوں میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے سہراب ، عبدالرحمن ، محمد عباس ، منور اقبال ، شباب حسین جبکہ لیہ کے غلام شبیر ، کالو اور پیر بخش شامل ہیں . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیر ہ غازیخان عبدالمصطفے ندیم ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجنپو رمظفراقبال، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ندیم مشتاق نے سنٹرل جیل ڈیر ہ غازیخان کا معائنہ کیا. ہسپتال ، اسیران کے کچن ، مختلف بیرکوں اور سکول کا جائزہ او رقیدیوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر سول ججز اجمل جام ، رانا محمد شفیق، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد سیف اللہ گوندل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمدنازک شہزاد کے علاوہ صدر بار صدرالدین ایڈووکیٹ اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ایوب بھی موجود تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker