تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:بنیادی سہولتوں سے محروم ،سینکڑوں طالبات شدید گرمی سے بے حال

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)بنیادی سہولتوں سے محروم ،سینکڑوں طالبات شدید گرمی سے بے حال۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1میں پنکھے خراب،پینے کے لیے گرم پانی ،سکول کا خراب راستہ سکول انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت۔شہر کے وسط میں قائم سکول میں زیر تعلیم ہزاروں طالبات شدید گرمی میں مشکلات کا شکار۔تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں واقع شہر کے سب سے بڑے گرلز ہائی سکول کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔سڑک سے سکول کے گیٹ تک جانے والا راستہ انتہائی خراب ہوچکا ہے اور بارش ہونے کی صورت میں سکول کے گیٹ تک پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں ہوتااس سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سکول کی اکثریت کلاسز اور خاص طورپر کلاس نہم اور دہم کے کمروں کے پنکھے خراب ہوچکے ہیں اور ان کو ٹھیک نہیں کرایا گیا اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے کلاس روم میں پڑھنے والی طالبات کو شدید گرمی اور حبس میں بیٹھنا پڑتا ہے۔اس ضمن میں سکول انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے کلاس رومز کے پنکھوں کو ٹھیک نہیں کرایا ۔سکول میں اس وقت ہزاروں طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا کہیں پر انتظام موجود نہیں ہے سکول میں ایک ٹینکی ہے اور طالبات اس ٹینکی سے گرم پانی پینے پر مجبور ہیں۔شہر کی سب سے بڑی درسگاہ ہونے کے ناطے ڈی سی او اور ای ڈی او ایجوکیشن کا فرض بنتا ہے کہ وہ فوری طورپر سکول کا دورہ کرکے سکول کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں شہری وسماجی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر سکول میں سہولیات کا فقدان رہا تو اس پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ کے تین المناک سانحات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker