تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:پنچائیت میں ونی کی جانےوالی کم سن بچیاں بازیاب نہ کرائی جاسکی

ڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے) تھانہ جھوک اترا کے علاقہ میں مبینہ پنچائیت میں ونی کی جانے والی تینوں کم سن بچیاں ڈی پی او کے حکم کے باوجود بازیاب نہ کرائی جا سکی اور نہ ہی کوئی ملزم گرفتار کیا جا سکا مدعیہ عائشہ مائی کو خاموش رہنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کی سنگین نتائج کی دھمکیاں مدعیہ ڈیرہ پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر ملتان ہائی کورٹ پہنچ گئی جسٹس قاسم خان نے ڈی پی او ڈیرہ سے 29نومبر کو ریکارڈ اور تینوں بچیوں کو ریکور کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا پولیس کے ملزمان کے ساتھ مکمل رابطے ہونے اور دعوتیں کھانے پر غریب مکین خوف زدہ تفصیل کے مطابق دو ہفتے قبل تھانہ جھوک اترا کی حدود میں ونی کا معاملہ مدعیہ عائشہ مائی کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں میڈیا کو بتائے جانے پر ڈی پی او نے فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے تھانہ جھوک اترا کو مقدمہ نمبر 263/12درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔جس پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا نے مدعیہ کے بیان کے مطابق دفعات بھی نہیں لگائیں اور ملتان میں بیان لینے کے دوران مدعیہ کو دھمکیاں دی اور خاموش رہنے کا کہا اس سلسلہ میں ڈی پی او نے تھانہ جھوک اترا پولیس کو تین روز میں بچیاں بازیاب کرا کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا 10روز گزرنے کت باوجود نہ ہے ملزمان گرفتار کئے گئے اور نہ ہی تینوں کم سن بچیوں کو بازیاب کرایا گیا مقامی پولیس اور ملزمان کی دھمکیوں سے خوف زدہ ضلع بدر کی جانے والی عائشہ مائی دلبرداشتہ ہو کر انصاف کے حصول کے لئے ہائی کورٹ ملتان پہنچ گئی جہاں اسکی رٹ نمبر 14797پر جسٹس قاسم خان نے ڈیر ہ پولیس سے 29نومبر کو ریکارڈ طلب کرتے ہوئے بچیوں کو بھی فوری ریکور کرا کر پیش کرنے کا حکم دیا ہے ادھر تھانہ جھوک اترا پولیس کی ملی بھگت سے تمام ملزمان نے عبوری ضمانتیں کرا لی ہیں اور ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں دوسری طرف ملزمان نے با اثر سیاسی شخصیات سے پولیس حکام کو سفارش کرا کر مقامی صحافیوں کو بھی معاملہ پر دھمکیاں دی ہیں 10روز گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہونے اور مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کر معاملہ کو دبانے کی کوشش کرنے پر بچیوں کی والدہ عائشہ مائی نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی ڈیرہ سے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:مصیبت میں گھرے افراد کی بروقت مدد عبادت کادرجہ رکھتی ہے،کمشنر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker