ڈیرہ غازیخان( بیورو رپورٹ).ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے ، زائد ا لمعیاد ، نشہ آور اور ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر14 مقدمات مزید قانونی کارروائی کیلئے عدالت بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . یہ ا حکامات چیئرمین ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ و ڈی سی او افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس میں سماعت کے بعد جاری کیے گئے . اجلاس میں سربمہر کاروباری مراکز قانونی کارروائی کی تکمیل تک بند رکھنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے . دوران سماعت تین ملزمان کو تنبیہہ اور ایک کا کیس آئندہ ہونے والی سماعت تک ملتوی کر دیاگیا . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی . ڈرگ انسپکٹر فیلڈ میں نکلیں اور انسانی جانو ں سے کھیلنے والوں کے کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے جائیں . اجلاس میں ڈرگ کنٹرولر اشرف صدیقی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول ، سیکرٹری بورڈ و ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جنید امجد صدیقی ، فارماسسٹ شاکر صدیقی نے بھی شرکت کی .
You must be logged in to post a comment.