تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:رودکوہیوں کی تباہ کاریوں سے بچنےکیلئےہنگامی بنیادوں پرصفائی کاکام شروع

dg-khanڈیرہ غازیخان( بیورو رپورٹ).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں رودکوہیوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے راستوں اور ڈرین کی صفائی ، ڈی جی خان کینال کے کناروں کو اونچا اور مضبوط کرنے کے منصوبے پرہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیاگیاہے . جاری منصوبوں پر 16 کروڑ دس لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ دو ارب تین کروڑ روپے کی نئی سکیموں کی منظوری کیلئے تجاویز حکومت پنجاب کو ارسال کی جا رہی ہیں . یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو نے محکمہ انہار کی طرف سے منصوبوں سے متعلق دی گئی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی . ڈی سی او نے کہا کہ کوٹ مبارک سے چوٹی تک وڈور ، سوری لنڈ اور مٹھاون رودکوہیوں کے راستوں کی صفائی ، حفاظتی بند کی تعمیر اور ڈی جی خان کینال کے بائیں کنارے کو اونچا اور مضبوط کیا جا رہاہے . انہوں نے بتا یاکہ آر ڈی 85 سے 227 تک ڈی جی خان کینال کی مضبوطی پر آٹھ کروڑ روپے ، آر ڈی 242 سے 268 تک ساڑھے تین کروڑ روپے اور آر ڈی 286 سے 313 تک چار کروڑ 60 لاکھ روپے سے ڈی جی خان کینال کو مضبوط کیا جار ہا ہے . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ سیلابی ریلے کو دریا تک محفوظ راستہ دینے کیلئے چینلوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ انہار میں پانی کی گنجائش زیادہ کرنے کے منصوبوں پر بھی غور کیا جار ہاہے جس کے مطابق ڈرین نمبر 1 کو 200 کیوسک سے بڑھا کر 800 کیوسک ، کپر ڈرین ، چھابری فلڈ ، اپر مانکہ ڈرین ، غازی فلڈ گائیڈ بند اور فلڈ ریلیف ریگولیٹر کو 300 سے بڑھا کر 800 کیوسک کرنے ، سوری لنڈ فلڈ بند کی ڈی سلٹنگ اور پانی کی گنجائش 20 ہزار کیوسک کرنے کے منصوبے زیر غور ہیں جن پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے . محکمہ انہار کی طر ف سے فراہم کردہ دوسری تجویز میں پرانی مانکہ ڈرین ، رستمانی فلڈ گائیڈ بند ، فیتھانی ؍ گدپور فلڈ گائیڈ بند میں پانی کی گنجائش بہتر کرنے ، کناروں کو مضبوط کرنے کے منصوبے کیلئے 28 کروڑ 30 لاکھ روپے اور چوٹی فلڈ گائیڈ ، شہید فلڈ گائیڈ بند ، فلڈریلیف ریگولیٹر ، ڈی جی خان کینال اور داجل کینال میں پانی کی گنجائش بڑھانے ، کناروں کو مضبوط کرنے کے منصوبے کی تکمیل کیلئے 44 کروڑ 90 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے . ڈ ی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ ان سکیموں کی تکمیل سے گزشتہ سیلاب سے ہونے والی بڑی تباہی سے بچنے کے ساتھ ساتھ پانی کو زرعی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا . انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب سے منظوری ملتے ہی ان منصوبوں پر فوری طو رپر کام شروع کر دیا جائے گا . انہوں نے کہاکہ فلڈ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ان تجاویز کو منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا . اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر انہار محبت اللہ ، ایکسیئن محمد جاوید او ردیگر متعلقہ افسران نے بریفنگ دی .

یہ بھی پڑھیں  چاند 19اگست کو نظر آنے اور عید 20اگست کو ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker