تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:فیکٹریوں میں کام کے دوران ہلاک ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کا احتجاج

F3ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے) پنجاب کے مختلف علاقوں میں قائم کیمیکل فیکٹریوں میں کام کے دوران بیمار ہوکر ہلاک ہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور اہل علاقہ کا کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، 4گھنٹے تک کچہری روڈ بلاک ، ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں قائم کیمیکل فیکٹریوں میں کام کے دوران سانس کی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہوکر ہلاک ہونیوالے ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ چوٹی بالا سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے لواحقین اور اہل علاقہ نے کمشنر آفس کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کیا اور احتجاجاً کچہری روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرے میں شریک خواتین اور بچوں نے اپنے ہلاک ہونیوالے پیاروں کی تصاویر، بینرز اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جن پر فیکٹری مالکان کیخلاف کاروائی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے پیارے مسلسل پر اسرار بیماری میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو رہے ہیں تاہم احباب و اختیار نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی سینکڑوں افراد مختلف ہسپتال میں زیر علاج ہیں لواحقین مقصود احمد ، غلام حیدر، اللہ داد خان ، حاجی عیسی ، میاں خان ، گاجی خان ، موسی ، محمد شفیع ، غلام شبیر ، محمد بخش ، غلام رسول ، کریم بخش، محمد خالد وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے فیکٹری مالکان کیخلاف فوری کاروائی کرنے اور ہلاک ہونیوالے مزدوروں کے ورثاء کو مالی امداد دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اہل علاقہ کے مطابق کیمیکل فیکٹریوں میں کام کرنے والے 35سے زائد افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا سستا رمضان بازار پہلے ہی دن فلاپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker