تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان: 54 سکیموں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے

dg-khanڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے). ضلع ڈیرہ غازیخان میں تعلیم ، صحت ،فراہمی و نکاسی آب ، سڑکوں کی تعمیر ، ڈرین ، سولنگ سمیت دیگر مفاد عامہ کے 67 ترقیاتی منصوبوں میں سے 13مکمل کر لیے گئے ہیں باقی 54 سکیموں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے جن پر مجموعی طو رپر 40 کروڑ 64 لاکھ 75 ہزار روپے لاگت آئے گی . حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع کے 35 سکینڈری سکولوں کو فرنیچر کی خریداری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں . ٹرائیبل ایریا کے چار بوائز پرائمری سکولوں کتبہ ، مانکہ قلات ، سوری مارکی اور نک پاتری کو اپ گریڈ کر کے مڈل کا درجہ دے دیاگیاہے . اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کی تعیناتی کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈزبھی جاری کر دیئے گئے ہیں. یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . اجلاس میں ترقیاتی محکموں کے ضلعی افسران کے علاوہ ڈی او پی ، ای ڈی او ا یجوکیشن ،ڈی ای او سکینڈری ، ڈی ای او زنانہ کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی . ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زیر تکمیل منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ مختص شدہ فنڈز واپس نہ ہوں . انہوں نے کہاکہ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اس مقصد کیلئے افسران خود فیلڈ میں جا کر منصوبوں کی نگرانی کریں . انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے جو منصوبے مکمل ہو چکے ہیں انہیں فوری طو رپر متعلقہ سربراہوں کو ہینڈ اوور کیے جائیں نیز جن سرکاری دفاتر کی تعمیر و مرمت ضروری ہے ان کا فوری طو ر پر تخمینہ لگایا جائے تاکہ ان پر کام شروع کیا جاسکے . ڈی سی او نے ا ی ڈی او ایجوکیشن کو ایسے گو رنمنٹ ہائی سکولوں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی جہاں سٹوڈنٹس کیلئے فرنیچر کی ضرورت ہے تاکہ انہیں سکول کونسل کی میں فنڈز جاری کیے جاسکیں .ڈی سی او ا فتخارعلی سہو نے اس امر پر ز ور دیا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور سکولوں کے سربراہ مل کر سٹوڈنٹس کیلئے معیاری و پائیدار فرنیچر کی خریداری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں . ای ڈی او ایجوکیشن نے بتایاکہ ضلع کے 30 زنانہ و مردانہ ووکیشنل ٹریننگ سکولوں میں ضروری آلات کی فراہمی پر 87 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جس سے طالب علموں کو ہنر سیکھنے میں آسانی ہو گی . ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کی تسلی کے بعد تعمیراتی کمپنیوں کو ادائیگیاں کی جائیں اور مقررہ معیاد کے اندر منصوبے مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے . اجلاس کو بتایاگیاکہ ایم این اے ؍ ایم پی اے پیکج ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ؍ سدرن پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام 2012-13 کے تحت ضلع میں جاری 43 سکیموں میں سے چھ جبکہ دیگر پروگرام کی 24 میں سے سات سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جن پر 17 کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار روپے لاگت آئی ہے . ای ڈی او ورکس ا ینڈ سروسز نے اجلاس کو بتایاکہ ماڈل با زار کا تمام تعمیراتی کام 31 دسمبر تک جبکہ سپورٹس سٹیڈیم اور نوازشریف پارک کی توسیع و تزئین و آرائش آئندہ ماہ تک مکمل ہو جائے گی . انہوں نے بتایاکہ دیہی مرکز صحت چوٹی کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے پی سی ون منظور ہو گیاہے جس پر ڈی سی او نے وہاں جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی .

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سرعام رنگ رلیاں مناتے ہوئے پریمی جوڑا گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker