تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:مانکہ کینال کی تزئین وآرائش کامنصوبہ جلد مکمل کیاجائے،کمشنر

dg-khanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) .کمشنر طارق محمود خان نے کہا ہے کہ مانکہ کینال کی تزئین وآرائش کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے. گرین بیلٹس پر لگائے گئے پودوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف تحقیقات کر کے مقدمات درج کرائے جائیں اس سلسلے میں ٹی ایم اے پٹرولنگ کو یقینی بنائے. انہوں نے یہ ہدایات ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائز ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں . کمشنر نے کہاکہ پل ڈاٹ او رمانکہ کینال کی تزئین وآرائش کے منصوبے پر 15 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے . مانکہ کینال کی بھل صفائی ، کناروں کی لائننگ ، پختہ و کشادہ سڑکوں اور چھوٹے پلوں کی تعمیر ، شجرکاری ، سٹریٹ لائٹس اور دیگر تعمیراتی کام کرایا جارہا ہے . کمشنر طارق محمود خان نے کہاکہ تین نئی سڑکوں کالج چوک تا پل ڈاٹ ، جیل روڈ اور چورہٹہ تامصطفی چوک کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے . متعلقہ محکمے سڑکوں کی کارپٹنگ سے قبل سیوریج اور و اٹر سپلائی کی لیکج ، بجلی کے کھمبوں کی منتقلی سمیت دیگر اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ تعمیر کے بعد سڑکوں کو نقصان نہ پہنچ سکے . کمشنر نے کہاکہ نورنگ آباد ڈسپوزل ورکس کی پیشرفت کے بارے میں میں جلد رپورٹ پیش کی جائے . انہوں نے جنوبی پنجاب ترقیاتی پروگرام کی سکیموں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی . اجلاس میں سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کی سکیورٹی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا . اس موقع پر اے ڈی سی محمد شاہد ،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل سید بابر علی ، ایس ای پراونشل ہائی وے محمد سرفراز بٹ ، ایس ای پبلک ہیلتھ محمد شاہد اظہر ، ایس ا ی پراونشل بلڈنگز خاور بھٹہ ، ایس ای انہار محبت اللہ ، ایگزیکٹو انجینئرز غیاث محمود ، قاضی عرفان ، شفقت حسین بخاری، جاوید اقبال اور ملک خادم حسین کے علاوہ ٹی ایم او نصیر احمد خان ، ٹی اوآئی اینڈ ایس تاج محمد بزدار اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  کراچی: کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بیٹی کے باپ بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker