تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان: تھانہ سٹی کا علاقہ جرائم پیشہ لوگوں کی جنت بن گیا

ڈیرہ غازی خان ( جنید ملک سے) تھانہ سٹی کا علاقہ جرائم پیشہ لوگوں کی جنت بن گیا مقامی تھانے کا ایس ایچ او اپنا حصہ لے کر خاموش یہ بات وہاں کے مختلف شہریوں محمد تسلیم249 محمد مجاہد249اشفاق خان249نوید اختر249محمد سلیم 249 دانش خان249محمد ندیم وغیرہ نے صحافیوں کو احتجاج کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا آئے روز چور ی کی وارداتوں اور مقامی طور پر دونمبر شراب فروشوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اور پھر اسی قسم کے نشے کے عادی نوجوان لوگوں کے گھروں سے قیمتی موبائل249 نقدی اور سامان چوری کی وارداتیں کرتے ہیں جس سے اہل علاقہ سخت پریشان ہیں شہری محمد مجاہد نے بتایا چور اس کے گھر سے نقدی249پیڈسٹل فین اور قیمتی کبوتر لے گئے محمد تسلیم نے بتایا میرے گھر سے چوررات کے وقت نقد رقم 249موبائل اورزیور لے گئے اسی طرح مختلف شہریوں نے صحافیوں کو بتایا ہم کئی چوروں کو خود پولیس کے حوالے کر چکے ہیں اس کے باوجود پولیس چوروں کو پیسے لے لے کر چھوڑدیتی ہے شعیب اختر نے بتایا بلاک ایم میں بدنام زمانہ ڈاکٹر اور اسکا بیٹا راکا بلاک سی میں پٹوا جبکہ اسی طرح مختلف علاقوں میں راجواورپپو وغیرہ دھڑلے سے دو نمبر شراب اور کپی کا مکروہ دھندا کر رہے ہیں جس سے نوجوان لڑکے برباد ہو رہے ہیں اور پولیس اپنا حصہ لے کر خاموش ہے یاد رہے اس سے پہلے بھی موسوف ایس ایچ او ملک سلیم کے خلاف اسی قسم کی شکایات تھیں جب وہ سابقہ تھانہ بی ڈویژن میں تعینات تھے آپ کیوں کے مقامی ن لیگ کے سرداروں کے منظور نظر ہیں اس لیے آپ کی زیادہ باز پرس نہیں ہوتی مقامی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر طارق محمود آر پی او ڈیرہ غازیخان نواز وڑائچ ڈی پی او رڈیرہ چوہدری سلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ تھانہ سٹی میں کالی بھیڑوں کو ہٹا کر انکی جگہ ایماندار اور فرض شناس پولیس والوں کو تعینات کریں جس سے لوگوں کے مسائل میں کمی ہو

یہ بھی پڑھیں  آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کیلئےملک ریاض سے پیسےنہیں لئے، شہبازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker