تازہ ترینعلاقائی

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

dg-khanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تین روزہ مہم کے دوران صبح نو سے چار بجے سہ پہر تک ضلع کی اہم شاہراہوں پر پولیس کی ناکہ بندی اور جنرل ہولڈ اپ کا فیصلہ کیاگیاہے . اس دوران تمام گاڑیوں او رمشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا . اس بات کا فیصلہ ڈی سی او ا فتخارعلی سہو کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا .ڈی سی او نے کہاکہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ڈی پی اواور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پولیو ٹیمو ں کی سکیورٹی کے امور کا جائزہ لیں گے علاوہ ازیں پولیو مہم کی نگرانی کیلئے ضلع کو 15 سیکٹرز کو تقسیم کر کے گزیٹڈ افسران کو انچارج مقرر کر دیاگیاہے جس کے مطابق پی اے طارق علی بسرا ، ملک غلام فرید ، خالد لطیف ، محبوب عالم ، ظہیر لیاقت بیگ ، قمرالزمان قیصرانی ، ملک محمد رمضان ، عبدالحمید رحمانی ، ڈاکٹر سبطین ، عطا اللہ ، کوثر بخاری ، محمد فاروق ، ممتاز حسین ، میاں منظور اور مجید طارق کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں . ڈی سی او نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع کے 40 ٹرانزٹ پوائنٹس ، خانہ بدوشوں کی بستیوں ، اینٹوں کے بھٹوں ، لکڑی ٹال اور مارکیٹوں میں پولیو ٹیموں کی تعداد کو بڑھایا جائے گا. ڈی پی او چودھری محمد سلیم نے بتایاکہ پولیو ٹیموں کو پولیس سے بروقت رابطہ کیلئے موبائل نمبرفراہم کیے جائیں گے . اسسٹنٹ کمشنرز جلد اجلاس منعقد کر کے سکیورٹی کا تعین کریں گے . اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزقمرالزمان قیصرانی ، ظہیر لیاقت بیگ ،پی اے طارق علی بسرا، ڈی ایس پی ٹریفک ملک طاہر مصطفی ،انچارج سی آئی اے سٹاف محمد اقبال چا نڈیہ ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول ، ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ، ڈی او ایچ ڈاکٹر موسی کلیم ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فرزانہ کوثر اور سیکٹرز انچارج نے شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں  پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے۔۔۔۔۔۔کتنی حقیقت کتنے افسانے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker