تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے 13سال بعد انتخابات ،فرینڈز گروپ بلامقابلہ کامیا

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ )ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے 13سال بعد انتخابات ،فرینڈز گروپ بلامقابلہ کامیاب۔وقت مقررہ تک کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹی فیکشن جاری کیا۔مظہر لاشاری صدر ،طالب نقوی جنرل سیکرٹری جبکہ انجمن صحافیان کے صدر جاوید بروہی اور خضر حیات جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔کمشنر اور ڈی سی او کی نومنتخب امیدواروں کو مبارکباد،کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان پریس کلب میں 13سال قبل انتخابات منعقد ہوئے جس کے بعد پریس کلب میں چند عناصر کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکا۔تاہم اس بار 2014ء میں صحافیوں کی رکنیت سازی کی گئی اور صحافیوں کے اجلاس میں الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا جس کے تحت 4اور 5مارچ کو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے تھے ۔جس پر فرینڈز گروپ نے وقت مقررہ پر اپنے پینل کے کاغذات جمع کرادیے جبکہ کسی اور پینل کی طرف سے کاغذات جمع نہیں کرائے گئے ۔جس پر وقت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن پریس کلب کے فرائض سرانجام دینے والے ملک شاہد اعوان نے فرینڈز گروپ کی کامیابی کا نوٹی فیکشن جاری کردیا جس کے تحت پریس کلب کے صدر کے لیے مظہر خان لاشاری،نائب صدر ذوالفقار علی بھٹی،جنرل سیکرٹری طالب حسین نقوی،جوائنٹ سیکرٹری کمیل حیدر،سیکرٹری فنانس جنید ملک وقت نیوز چینل اور سیکرٹری اطلاعات اصغر خان کی کامیابی کا نوٹی فیکشن جاری کیا گیا جبکہ انجمن صحافیان کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات کے تحت صدر کے لیے جاوید اسلم بروہی،سینیر نائب صدر سجاد احمد چنوں،نائب صدر سجاد حسین لاشاری،جنرل سیکرٹری یاسر مشتاق شیخ،جوائنٹ سیکرٹری محمد علی میرانی،سیکرٹری فنانس عبدالعزیز ملک،سیکرٹری اطلاعات واجد جسکانی اور مجلس عاملہ کے چیرمین کے لیے شاہد خان خٹک کو کامیاب قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:نوٹوں کی چمک یا آنکھ کا دھوکہ ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے ڈاکٹر نے شہری کو غلط میڈیکل سرٹیفیکیٹ تھما دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker