تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:سرکاری سکول میں ٹیوشن سنٹرقائم کرنے پر3اساتذہ کومعطل کرنےکےاحکامات

ڈیرہ غازیخان﴿ جنید ملک سے ﴾گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سرکاری تعلیمی ادارہ میں  ٹیوشن سنٹر قائم کرنے پر تین اساتذہ رمضان بھٹہ ، عبدالرحمن معینی ، ارشد کلیم اور عمارت حوالے کرنے پر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 1 سٹی ڈیرہ غازیخان کے ہیڈ ٹیچر ضمیر کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . یہ احکامات ڈی سی او افتخار علی سہو نے تعلیمی ادارے کے اچانک معائنہ کے دوران جاری کیے . ڈی سی او افتخار علی سہو نے ضلعی صدر ہسپتال کے   توسیعی منصوبہ میں تاخیر پر ٹھیکیدار شیخ حبیب کو بھاری جرمانے کرکے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیاہے . ا.نہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات پرعملدرآمد کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف جلد کریک ڈاون کیا جائے گا . تعلیمی ادارے بند کرنے کے  ساتھ ساتھ رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی . ڈی سی او نے کہاکہ شہر کے وسط میں گزرنے وا لی مانکہ کینال کو خوبصورت بنانے کیلئے گرین بیلٹس بنانے ، شجرکاری اور دیگر تزئین و آرائش کا کام کیا جائے گا . ڈیڑھ کروڑ روپے کا منصوبہ 30جون تک مکمل کر لیا جائے گا . ڈی سی او کو بتایاگیاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر تقریبا 40کروڑ رروپے ،خرچ کیے جار ہے ہیں منصوبہ  31 دسمبر تک مکمل کرنا تھا تاہم ٹھیکیدار کے تاخیری حربے سے منصوبہ 30جون تک بھی مکمل کرنا مشکل نظر آ رہا ہے .      پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی مین عمارت محکمہ صحت کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ ہاسٹل کی تعمیر 17 جون تک مکمل کر لی جائے گی . منصوبہ پر 30کروڑ 40لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . ڈی سی او کو بتایاگیاکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سٹی نمبر 1 میں  چار کلاس رومز پر مشتمل دو منزلہ عمارت مکمل کر لی گئی ہے جس پر 42لاکھ روپے خرچ کیے گئے . گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول   سٹی نمبر 3 چو رہٹہ کی عمارت پر 30لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگز قاضی عرفان ، ڈی اوپی    ملک غلام فرید ، ڈی او بلڈنگز  محمد نعیم ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر حامد حیات ، ملک اللہ بخش ، عامر شاہ ، سجاد احمداور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے .

یہ بھی پڑھیں  انڈونیشیا : بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker