تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں دوطلباء تنظیموں کےمابین تصادم

studentsڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس میں طلباء تنظیموں کے دو گروپوں کے مابین تصادم اور فائرنگ کے نتیجہ میں 3طالبعلم شدید زخمی ، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا ، کیمپس میں خوف و ہراس ، پولیس کی بھاری نفری تعینات۔تفصیلات کے مطابق بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس میں طلباء تنظیموں بی ایس او کے طلباء اللہ بخش لغاری ، حمید لغاری ، مصطفی لغاری اور ایم ایس ایف کے طلباء طاہر بزدار ، حمید گل بزدار ، محمد اقبال مستوئی کے درجنوں طلباء میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجہ میں پی ایس ایف کے 3طالبعلم طاہر بزدار ، حمید گل بزدار اور محمد اقبال مستوئی شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا فائرنگ کے باعث سب کیمپس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا کیمپس انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے سب کیمپس کو خالی کروا کر اپنی تحویل میں لے لیا فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے باعث سب کیمپس کے ددروازے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔اس موقع پر ایم ایس ایف کے صدر راول خان ، ایم ایس ایف کے زخمی ہونے والے نائب صدر حمید گل بزدار نے بتایا کہ وہ کیمپس میں معمول کے مطابق کلاسز کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک آؤٹ سائیڈرز جن میں بابو شیخ ، اسلم لغاری ، شانی کھوسہ ، جعفر کھوسہ ، نوید ، شیر علی نیازی سیف اللہ کھوکھر ، اللہ داد لغاری اوردرجنوں مسلح افراد آتش اسلحہ لہراتے ہوئے کلاس رومز میں داخل ہوئے اور لیکر رہیں گے بلوچستان کے پرزور نعرے لگائے منع کرنے پر مشتعل ہو گئے اور ہوئی فائرنگ شروع کرد ی انہوں نے بتایا کہ وہ تمام یونیورسٹی کیمپس میں دہشت گردی پیدا کرنے کے لئے داخل ہوئے جنہوں نے کلاس رومز کے دروازے شیشے توڑ دیئے ، کیمپس طلبات کے ساتھ بد تمیزی کا مظاہرہ کیا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، کمشنر طارق محمود لودھی ، ڈی سی او افتخار علی سہو اور ڈی پی او چوہدری محمد سلیم سے ان غنڈا عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button