تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:کمشنرنےغیرحاضر 20 اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

dgkhanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد امین چودھری نے غیر حاضر 20 اساتذہ کو معطل کر نے کے احکامات جاری کردیئے ہیں . بند سکولوں کو فعال کرنے کیلئے ریشنالائزیشن عمل کے ذریعے اساتذہ کو ایڈجسٹ کیا جائے. انہوں نے یہ احکامات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے . انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کو ایسے سکولوں میں تعینات کیا جائے . ہر بچہ کو سکول میں داخل کرنے کیلئے والدین کو قائل کیاجائے. انہوں نے کہاکہ پرائمری تک جعلی داخلہ ثابت ہونے پر اساتذہ کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ سربراہان ادارہ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی . سالانہ امتحان کے نتائج کے حوالے سے سکولوں کا موازنہ کیاجائے گا اور بہتر کارکردگی پر اساتذہ کو تعریفی اسناد دی جائیں گی . ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک ماہ کے اندر یقینی بنائی جائے . اجلاس کو بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں چار لاکھ 55 ہزار 238 کے ہدف میں سے چار لاکھ 48 ہزار 265 بچوں کو پرائمری سکولو ں میں داخل کرالیاگیاہے اور سروے سے ہٹ کر ہر بچہ کو تعلیمی اداروں میں داخل کرایاجائے گا . مالی سال 2012-13 کے تحت 145 سکیموں پر 28 کروڑ 69 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ مالی سال 2013-14 کیلئے 525 سکیمیں منظور کر لی گئی ہیں جن کیلئے 29 کروڑ 18 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اورمجموعی طو رپر ابتک 46 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں . اجلاس میں ڈی سی اوز محمد آصف قریشی ، غازی امان اللہ ، ندیم الرحمن ، اے سی جی ملک عبدالجبار ، اے سی آر سیف الرحمن ، پی اے محمد ریاض ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس سکندر علی بخاری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعم حفیظ سمیت ڈویژن بھر کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن ، ڈی ایم اوز ، ڈی اوز بلڈنگز اوردیگر متعلقہ افسران شریک تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker