ڈیرہ غازیخان ﴿بیورورپوٹ﴾.حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے اور چھ ماہ کے دوران 11331 چھاپے مار کر ملوث افراد کو 20لاکھ 69ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا اور 587 مقدمات عدالت اور متعلقہ پولیس کو کارروائی کیلئے بھجوائے گئے جبکہ اشیائ کے 2658 نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے . یہ بات کمشنر طارق محمود خان کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ ملاوٹ مافیا سے نرمی برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی . اس سلسلے میں مہم کی خفیہ نگرانی کی جائے . انہوںنے کہاکہ کسی کو ناجائز حراساں کرنے کی بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی . اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 3356 چھاپے مار کر 643700 روپے جرمانہ عائد کیاگیا . اسی طرح ضلع لیہ میں 1981 چھاپے مار کر 938700 روپے ، ضلع مظفرگڑھ میں 1707 چھاپے مار کر 144000 روپے اور ضلع راجن پور میں 4287 چھاپے مار کر 342800 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے . اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ، لیہ ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے ڈی سی اوز بالترتیب محمد شاہد ، مشتاق احمد انجم ، طاہر خورشید اور غازی امان اللہ خان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی .
You must be logged in to post a comment.