تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:یونیورسٹی آف ایجوکیشن کیمپس میں قائد اعظم کا 136ویں یوم پیدائش منایا گیا

2ڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کیمپس ڈیرہ غازیخان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے 136ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے نامور ماہر تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ممتاز احمد، پروفیسر ایوب ، فاروقی، پروفیسر سید قاسم رضوی، پروفیسرمحمود علی قریشی، اور ڈاکٹر شہاب الدین نے قائد کے افکار پر روشنی ڈالنے اور اس بات پر زور دیا کہ قائد اعظم کے سنہری اصولوں ( اتحاد، ایمان ، یقین محکم) پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد امین الدین ، پرنسپل کیمپس ہذا نے اپنے اختتامی خطاب میں معزز مہمانان گرامی کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے اپنے لیے ایک الگ ، خود مختار مملکت حاصل کی اور ضروریات اس امر کی ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری صرف قائد کے سنہری اصولوں پر عمل پیراہوکر لائی ا جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شوبز چھوڑنے سے انکار، ماہرہ شوہر سےعلیحدہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker