تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان: شوہر کا پندرہ افراد سمیت ٹیچر بیوی پروحشیانہ تشدد

downloadڈیرہ غازی خان ( جنید ملک سے) شوہر کا پندرہ افراد سمیت بیوی پروحشیانہ تشدد ،مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش ،مقامی پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار ، تفصیلات کے مطابق بلاک 4کی رہائشی خاتون سکول ٹیچرشازیہ نسرین نے بتایا کہ میری شادی بشیر احمد جو کہ نوتک کا رہائشی تھا ایک سال قبل ہوئی اور وہ مجھے سعودی عرب لے گیا اور وہاں جاکر مجھے کہنے لگا کہ تم برائی کا دھندہ کرو تو میں نے انکار کردیا اور میں چند دن بعد واپس آگئی تو مذکورہ بالا شخص واپس آیا تو وہ پندرہ افراد جن میں اسکی دوسری بیوی حمیدہ سمیت میرے گھر آئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنا یا اور میرے مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی علاقہ پولیس کو اس کی اطلاع دی تو وہاں پر موجود پولیس آفیسر چوہدری سلیم مقدمہ درج کرنے سے انکار دیا اور الٹا میرے او پر جھوٹا مقدمہ درج کردیا متاثرہ خاتون نے DPOڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور سول سوسائٹی مجھے ان جرائم پیشہ افراد سے نجات دلائے ۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: کم وزن کی روٹی فروخت کرنیوالے نانباؤں کے خلاف کارروائی، پانچ نانبائی گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker