تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:یپلزپارٹی سرائیکی صوبہ کے قیام کاوعدہ وفا کرے، ذوالفقار بھٹی

downloadڈیرہ غازی خان ( جنید ملک سے)پیپلز پارٹی سرائیکی صوبہ کے قیام کا وعدہ وفا کرے سرائیکی وسیب کے فنڈز لاہور کی سڑکوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں سرائیکی صوبہ مخالف قوتوں کو عبرتناک شکست ہوگی ان خیالات کا اظہار سابق ناظم ذوالفقار علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کا مطالبہ کروڑوں سرائیکیوں کا درینہ مطالبہ ہے اور سرائیکی وسیب کی عوام اپنے حقوق اور اپنی شناخت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سرائیکی قوم سے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اب پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ سرائیکی صوبہ کے قیام کے حوالہ سے کے گئے وعدہ کو وفا کرے انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب بد ترین پسماندگی کا شکار ہے اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز سے لاہور کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کو ترقیاتی فنڈز اسکی ضروریات کے مطابق نہیں مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آنیوالے عام جنرل الیکشن میں سرائیکی صوبہ کے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار ہونا پڑے گا اور سرائیکی وسیب کے کروڑوں غیور عوام سرائیکی صوبہ مخالفین کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button