تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:جنرل الیکشن 2013 کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے( . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے تمام صوبائی و ضلعی محکموں کے سربراہوں کو اپنے محکموں کے افسروں اور ملازمین کی مکمل فہرستیں اور فوکل پرسن کے نام فوری طور پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے . جنرل الیکشن 2013 کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈی سی او ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ الیکشن افسر جبکہ ممبران میں ایس پی سپیشل برانچ ،ای ڈی اوز اور ضلعی سربراہ شامل ہیں . ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اے ڈی سی محمد شاہد ضلعی شکایت سیل کے انچارج و فوکل پرسن ، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ این اے 171 ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان این اے 172 اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ این اے 173 کیلئے فوکل پرسن نامزد کیے گئے ہیں . یہ بات ڈی سی او نے جنرل الیکشن 2013 سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی جس میں ڈی پی او چودھری محمد سلیم ، اے ڈی سی محمد شاہد ، پی اے طارق علی بسرا ، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، تمام محکموں کے ای ڈی اوز ، ڈی اوز ، ٹی ایم اے ، تعلیم ، صحت اور زراعت کے افسروں کے علاوہ ڈپٹی الیکشن کمشنر نے شرکت کی . ڈی سی او نے کہاکہ جنرل الیکشن میں سرکاری ملازمین مکمل طور پر غیر جانبداررہیں . اس حوالے سے تمام افسراپنے ماتحت عملہ کو ضروری ہدایات جاری کریں . انہوں نے کہاکہ الیکشن ڈیوٹی حساس قومی فریضہ ہے اس میں کسی بھی افسر یا عملہ کی سستی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا . انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کو دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے اور سڑکو ں سے ہر قسم کے بینرز ، پوسٹرز اتارنے کی ہدایت کی . ڈی سی او نے اے ڈی سی سے کہاکہ وہ پینافلیکس اورپرنٹ پریس مالکان سے مل کر انہیں پولیٹیکل بینرز اور پوسٹرز چھاپنے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط بارے آگاہ کریں .اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع میں 849 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے شہروں اور قصبات کے 117 اور قبائلی علاقہ کے 25 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیاگیاہے . انہوں نے بتایاکہ 849 پولنگ اسٹیشنوں پر آٹھ ہزار سے زائد پولنگ عملہ کی تعیناتی کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button