تازہ ترینعلاقائی

ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام نہم کے سالانہ امتحانات 18 مارچ سے شروع ہوں گے

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).. ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے ز یر اہتمام نہم کے سالانہ امتحانات 18 مارچ سے شروع ہوں گے . تعلیمی بورڈ کا دفترچھٹی کے باوجود اتوار 17 مارچ کو نو بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک کھلا رہے گا اور امیدواروں کو ڈوپلیکیٹ رولنمبرسلپس کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی. یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی. انہوں نے کہاکہ نہم کے امتحان میں کسی بھی امیدوار کو رولنمبر سلپس کے بغیر فوٹو کاپی پر امتحان میں بیٹھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس صورت میں دیاگیا امتحان کالعدم تصور کیا جائے گا. شیخ امجد حسین نے بتایاکہ جن امیدواروں کو اعتراضات بسلسلہ تصدیق ، تبدیلی مضمون ، کمی فیس و این او سی موصول ہوا ہے وہ اپنے اعتراضات دور کرا کے فوری طو رپر رولنمبر سلپس حاصل کریں . شیخ امجد حسین نے بتایا کہ 2013 کے نہم کے امتحان میں پہلی مرتبہ شریک ہونے والے امیدوار وں کا پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائے گا . فزکس ، کیمسٹری اور بیالوجی کے تھیوری کے پیپرز میں پریکٹیکلز کے متعلقہ سوالات شامل ہو ں گے . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ سربراہان ادارہ سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریگولر امیدواروں کے اعتراضات دور کرا کے اپنے ادارے کا نمائندہ بورڈ میں بھجوا کر رولنمبر سلپس حاصل کریں . ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ 3 ، اپریل تک جاری رہنے والے نہم سالانہ امتحان کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 222 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 125 مردانہ ، 73 زنانہ اور 25 مشترکہ مراکز شامل ہیں . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ نہم کے امتحان میں 66000 طلباؤطالبات کی شرکت متوقع ہے . انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں امتحانی عمل شفاف بنانے کیلئے موبائل انسپکٹرز ، موبائل سکواڈ اور چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مستقل بنیادوں پر تمام مراکز کا اچانک معائنہ کریں گی .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button