تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:قائد تحریک زبیراحمد بھٹی کاتقریب میں اجتماع سے خطاب

ڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے)قائد تحریک زبیر احمد بھٹی نے بلاکG میں شیخ محمد اسماعیل کی طرف سے منعقدہ تقریب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام بیدار ہو چکی ہے ووٹ کا درست استعمال کر کے الیکشن میں بندوقیں اٹھانے والے اور دھاندلی کرنے والے سیاستدانوں کو سیاست کے میدان سے ختم کر دیں گے۔ ملکی سلامتی شدید خطرات سے دو چار ہیں۔ عوام کے جان و مال کی کوئی تحفظ نہیں ۔موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ، غربت اور بے روز گاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ موجودہ حکومت نے کرپشن میں رکاوٹ بنا ڈالے۔ اب عوام کے اندر تبدیلی کی لہر ہے۔ اور تبدیلی آکر رہے گی۔ تحریک عوامی انقلاب کلین سوپ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ تبدیلی لا کر عوام کے اندر خوشیاں لوٹا کر دیں گے۔ اور ان کا حق ان کی دہلیز پر دیں گے۔ اس موقع پر تحریک عوامی انقلاب کے سینئر رہنما شیخ محمد اعظم۔ شیخ فہیم۔ عبدالرزاق وڈانی۔ شیخ محمد اسماعیل۔ ملک فیاض انجم بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  شورکوٹ پریس کلب کےزیراہتمام نیٹو سپلائی کی مبینہ بحالی کےخلاف اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker