تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں7ارب36کروڑروپےکی لاگت سے94سکیموں پرکام جاری ہے

ڈیرہ غازیخان ﴿جنید ملک سے﴾ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 7ارب 36کروڑ روپے کی لاگت سے 94سکیموں پر کام جاری ہے مانکہ کینال منصوبہ کی بر وقت تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کو موقع پرکیمپ لگا کر روزانہ میٹنگز کر کے کارکردگی رپورٹ پیش کرنے اور میڈیکل کالج منصوبہ کی حدود میں محکمہ انہار کی عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی ہے تاخیر پر عمارتوں کو بلڈوز کرنے کے احکامات جار ی کر دئیے گئے ہیں ۔یہ احکامات کمشنر طارق محمود خان نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کی تعمیر پر 2ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ستمبر تک تکمیل کے لیے حائل رکاوٹیں بلا تا خیر دور کی جائیں انہوں نے کہا کہ مانکہ کینال کے دونوں کناروں پر پختہ توسیع روڈز کی تعمیر پر 45کروڑ 70لاکھ روپے اور جام پور بائی پاس تعمیر کے لیے 67کروڑ 70لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ کمشنر نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ انہار کی رود کوہی اور چشمہ رائٹ بینک کینال کے علاقوں کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے 4منصوبوں پر دو ارب 79کروڑ 90لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اربن رینول پروگرام کے تحت ڈیرہ غازیخان شہر میں 47کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں اور چوکوں کی تزئین و آرائش کی 19سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں جنوبی پنجاب ترقیاتی پروگرام 2009-10کے تحت 59کروڑ 60لاکھ روپے سے 27سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں 12سکیموں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے جنوبی پنجاب ترقیاتی پروگرام 2010-11کے تحت ایک ارب 80کروڑ روپے سے 7سکیمیں مکمل کر ی گئی ہیں 512پرکام جاری ہے 2010-11کے تحت ایک ارب تین کروڑ روپے کی 13سکیموں پر کام جاری ہے اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس ارشاد حسین خان لنگاہ ، ایس ای پراونشل ہائی وے مہر محمدسرفراز بٹ، ایس ای پراونشل بلڈنگز محمد عظیم گل ، ایس ای انہار پراجیکٹ عبدالمجید بھٹی ، ایس ای و انہار محمد یعقوب چوہدری ، ایکسئن ہائی ویز شفقت حسین بخاری ، محمد طارق خان ملغانی، ڈی بی اے شہزاد قدیر ، اے ڈی ایل جی /ٹی ایم او محمد اظہر نبی دیوان ، ڈی او روڈز تاج محمد بزدار ،
این ایل سی کے کرنل محمد عارف ، ایس ای پراونشل بلڈنگ ، عرفان احمد قاضی ، ایکسئن پراونشل بلڈنگز مظفر گڑھ محمد طاہر ، ایکسئن پبلک ہیلتھ مظفر گڑھ
رائو محمد قاسم ، ایکسئن انہار جامپور کنسٹریکشن ظفر علی سندھو، ایکسئن انہار ڈیرہ غازیخان کنسٹرکشن عابد رشید، چیف انجینئر انہار معہ عبدالمجید بھٹہ ، ایس ای انہار محمد یعقوب ، ڈی بی اے شہزاد قدیر ، اے ڈی ایل جی /ٹی ایم آر مسز اظہر نبی دیوان ، ٹی او اینڈ ایس تاج محمد بزدار ، اے ٹی او آئی اینڈ ایس عبدالماجد ودیگر متعلقہ افسران شریک تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button