تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:خاوند کاشق کی بناء پر تین بچوں کی ماں کاناک کاٹ دیا

dgkhanڈیرہ غازیخان : (جنید ملک سے)خاوند کا شق کی بناء پر تین بچوں کی ماں کاناک کاٹ دیا،خاتون زخمی حالت میں ہسپتال داخل ڈیرہ غازیخان فاضل پور کے نواحی علاقہ ہانموں والا میں شوکت نامی شخص نے مویشؤں کیلئے چارہ نہ کاٹنے پر اور ناجائیز تعلوقات کی بناء پرحملہ کرکے چاقو کے ذریعے اپنی بیوی حمیدہ بی بی کا ناک کاٹ دیا ،خاتون کو راجن پور ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کرادیا گیا ،خاتون کے مطابق اس کا خاوند کئی روز سے اسے مارپیٹ کا نشانہ بناتا چلا آرہا ہے ،اور آج اس نے حملہ کرکے میری ناک کاٹ دی ہے اور مجھ پرناجائیز شق کر رہا ہے،زخمی خاتون کی بہن عقیلہ کا کہنا ہے کہ موئشیوں کے لئے چارہ نہ کا ٹنے کی پاداش میں ظالم شوہر نے اس کی ناک کاٹی ہے ،خاتون کے بھائی ربنواز کے مطابق ملزم بااثر ہے ،پولیس تھانہ فاضل پور کے مطابق قانونی کاروائی کی جارہی ہے ،ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button