تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:12 سالہ انیتا سے گینگ ریپ کے ملزم دس ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

dgkhanڈیر ہ غازی خان(مانیٹرنگ سیل)بارہ سالہ انیتا سے گینگ ریپ کے ملزم دس ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے،عدالتی احکامات کے باوجود پولیس سیاسی دباو پر ملزمان کی گرفتاری سے گریزاں اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ڈی پی او آ فس کے سامنے خودسوزی کرلوں گی،متاثرہ انیتا مائی کی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق قصبہ سمینہ کی انیتا مائی کے ساتھ ارشد ولد اشرف اور وسیم ولد ظفر نے پستول تان کر اپنے چوبارہ پر لے گئے اور برہنہ کر کے تصویریں بنا لیں اور زنا بالجبر کیا بعد ازاں عمر ولد اشرف اور نامعلوم ملزمان بھی انیتا مائی کو بلیک میل کر کے اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔اس واقعہ کی ایف آئی آر نمبر 360/12تھانہ دراہمہ میں تین دسمبر 2012کو درج کی گئی۔تا ہم بااثر ملزمان نے پولیس کے ساتھ سازباز کر لی جس پر پولیس نے مختلف لوگوں کے بیان حلفی پر انحصار کرتے ہوئے مقدمہ سے گینگ ریپ کا جرم ختم کردیا۔لیکن 12/1/13کو ایڈیشنل سیشن جج رانا عبدالرشیدنے جرم بحال کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں ۔لیکن ملزم عدالت سے فرار ہوگئے۔اور آج تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکے جبکہ ملزمان کھلے عام پھر رہے ہیں اور ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ان کو گرفتار نہیں کررہی۔متاثرہ انیتامائی نے اپنی والدہ کے ساتھ پریس کرنفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ ڈی پی او آفس کے سامنے خودسوزی کر لے گی۔اس نے آرپی او اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمان کی گرفتار ی کے لیے فوری احکامات جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker