تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:پٹرولیم مصنوعات کے کم پیمانے پر 22 پٹرول پمپس کوسیل کردیاگیا

dgkhanڈیرہ غازیخان (بیورو چیف).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد امین چودھری نے کہا ہے کہ ڈویژن میں نو روز کے دوران کم پیمانے کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر 22 پٹرول پمپس کو سیل کر دیاگیاہے اور سات کے چالان مزید کارروائی کیلئے عدالت بھجوائے گئے ہیں . مقررہ نرخ سے زائد وصولی پر پمپ مالکان کو 14 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے . مجموعی طو ر پر ڈیر ہ غازیخان ، راجن پو ر، لیہ اور مظفرگڑھ اضلاع میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے 228 پمپس چیک کیے . کمشنر نے کہاکہ گزشتہ روز اوور چارجنگ پر کوٹ ادو کے تین پٹرول پمپ پراچہ پٹرولیم سرو س ، عابد پٹرولیم سروس اور مروت پٹرولیم سروس گورمانی کو مجموعی طور پر 9 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا. کمشنر نے کہاکہ باقاعدگی سے چیکنگ کی وجہ سے ڈویژن میں شکایات کم ہو گئی ہیں اور عوام کو ریلیف مل رہاہے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button