تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:لائن لاسزکابوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر نہیں ڈالنے دیں گے، کمشنر

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد امین چودھری نے کہا ہے کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کابوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر نہیں ڈالنے دیں گے . واپڈا افسران مخلص ہو کر بجلی چوری روکیں .انتظامیہ او رپولیس ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے . انہوں نے ان خیالات کااظہار اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہاہے تاہم لائن لاسز میں کمی نہیں کی جاسکی . انہوں نے کہاکہ میپکو سرکل ڈیرہ غازیخان میں اکتوبر کے دوران 17.1 فیصد جبکہ مظفرگڑھ سرکل میں 7.21 فیصد لائن لاسز رپورٹ ہوئے . اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ، مظفرگڑھ ، راجن پور اور لیہ اضلاع کی سب ڈویژن سطح پر بجلی چوری کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا. اس موقع پر ڈی سی او ز غازی امان اللہ ، محمد آصف قریشی ، ندیم الرحمن ، اے سی جی ملک عبدالجبار ، اے سی آر سیف الرحمن ، پی اے محمد ریاض ، ایس ای میپکو شیخ وزیر احمد ، ضیاالرحمن ، ایکسیئن مہر خدا بخش ، اشرف محمود ، محمد یعقوب ، نعیم اختر ، عمران مجید ، ساجد نوید ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button