تازہ ترینعلاقائی

دراہمہ کے علاقہ میں ہر سال دریائے سندھ کے فلڈ سے کئی مواضع اور بستیاں پانی کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ اور بند باندھنے کا مطالبہ

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) دراہمہ کے علاقہ میں ہر سال دریائے سندھ کے فلڈ سے کئی مواضع اور بستیاں پانی کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ اور بند باندھنے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق موضع دراہمہ، حاجی غازی شرقی اور موضع مہتر بخشا کے مکینوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پنجاب ،کمشنر ڈیرہ، DCOڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا کے پانی کے آنے سے قبل ہمیں دو سو گھنٹے کیلئے سرکاری خرچہ پر بلڈوزر فراہم کیا جائے اور ہم مضبوط بند باندھ کر محفوظ ہو جائیں گے ورنہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارے گھر، مال مویشی اور فصلات دریا کے پانی کی نظر ہو جائیں گے۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،کمشنر ڈیرہ، اور ڈی سی او ڈیرہ سے پور زور مطالبہ کیا کہ ہمیں دریا کے پانی سے محفوظ کرنے کیلئے ایک مضبوط بند باندھ کر دیا جائے تاکہ ہمارے گھر اور مال مویشی اور فصلات برباد نہ ہوں اور ہم دردر کی ٹھوکریں کھانے سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ کی تمام چھوٹی بڑی شاہرات پر تجاوزات کی بھر ماراپنی انتہائی کو پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker