تازہ ترینعلاقائی

کھانا بنانے سے انکار پر شوہر نے روزے دار بیوی کو زندہ جلا دیا

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) ڈیرہ غازی خان میں روزہ خور شوہر نےکھانا بنانےسےانکار پر روزے دار بیوی کو زندہ جلادیا۔تھانہ کوٹ مبارک کےعلاقے یارو کے رہائشی محمد اسماعیل نے الزام عائد کیا کہ اس کی بھتیجی خورشید بی بی کو اس کے شوہر سلیمان نے روزہ کے دوران کھانے بنانے کے لئے کہا۔ انکار پر اپنے بھائی اور والدہ  کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ  خورشید بی بی نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکرخود کو آگ لگائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button