تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:کوئٹہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے لواحقین سے اظہاریکجہتی کےلئےریلی نکالی گئی

dgkhanڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) پریس کلب ڈیرہ غازیخان کے تحت گذشتہ روز کوئٹہ بم دھماکوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران نجی ٹی وی کے شہید ہونے والے رپورٹر سیف الرحمن اور کیمرہ مین عمران شیخ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے سفاکانہ واقعہ کے خلاف پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ سابق اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، سیاسی و مذہبی جماعتوں و تاجر تنظیموں کے مقامی عہدیداروں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔۔۔ اس موقع پر شہدءا کی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ ریلی کے شرکاء نے متفقہ قرار داد میں قومی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے میڈیا کے نمائندوں کے لواحقین کے لئے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔۔

یہ بھی پڑھیں  لو وہ بھی گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker