تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:سیلاب سےمتاثرہ گھروں کی تعمیرکیلئے 20 ہزار روپے کی فراہمی کاپہلامرحلہ مکمل

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے 20 ہزار روپے مالی امداد کی فراہمی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیاگیاہے مجموعی طو رپر پانچ ہزار خاندانوں میں دس کروڑ روپے تقسیم کیے گئے . اعتراضات کی حامل درخواستیں پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو بھجوا دی گئی ہیں . رہ جانے والے متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کی فراہمی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان میں قائم خادم اعلی ریلیف کارڈ سنٹر پرمتاثرہ خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کرنے کے موقع پرکہی . اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شیخ لیاقت رفیق ، میر مرزا تالپور ، صدر بار ملک محمد افضل ، عبدالحمید ، اے سی کوٹ چھٹہ قمرالزمان قیصرانی، فوکل پرسن مہر عزیز الرحمن سمرا ، تحصیلدار حاجی حیات اختر اور دیگر نے بھی حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم نقد رقم تقسیم کی . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے بتایاکہ حالیہ سیلاب سے ضلع ڈیرہ غازیخان کے ساڑھے سات لاکھ سے زائد گھرانے متاثرہوئے جن کو پہلے مرحلے میں 20 ہزار روپے کی امداد کی پہلی قسط دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  پرویز رشید نے عمران خان کے 4 سوالات کے جواب دے دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker