تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ریسکیورزکمیونٹی میں شجرکاری کے حوالے سےآگاہی دیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

dgkhanڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے). ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ ریسکیورز کمیونٹی میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی دیں اور اس کے فوائد بیان کریں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں اور ماحول کو صاف ستھر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اس کے علاوہ لوگوں کو روڈٹریفک حادثات اور آتشزدگی کی وجوہات سے آگاہ کریں تاکہ محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے. انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی جس میں ایمرجنسی آفیسر ز،کنٹرول روم انچارج ،ریسکیو سیفٹی آفیسر، سٹیشن کوارڈینیٹرز ،میڈیا کوارڈینیٹراور شفٹ انچارجز نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button