تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:وزیراعلی پنجاب کا دورہ فاضل پور. دانش سکول کا افتتاح

imagesڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے). وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا دورہ فاضل پور . دانش سکول کا افتتاح اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محمد عبداللہ خان کے نام سے منسوب پارک کا سنگ بنیاد رکھا . اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبی شجاع الرحمن ، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سعید ، نامور صحافی مجید نظامی کی صاحبزادی رمیزہ نظامی ، رابعہ ضیا ، ایم ڈی دانش سکول ساجد حسن ، کمشنر ڈیرہ غازیخان طارق محمود خان ، �آر پی او محمد نواز وڑائچ ، رکن صوبائی اسمبلی سردار شیر علی گورچانی ، ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ، ڈی او سی سید آغاز حسین ، دانش اتھارٹی کے کرنل خالد محمود ، بوائز و گرلز ونگ دانش سکول فاضل پور کے پرنسپلز بالترتیب علی رضا ناصر ، زرقا سہیل رانا اور دیگر متعلقہ افسران اور مسلم لیگی ورکرز موجود تھے . وزیر اعلی پنجاب نے دانش سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا طلباؤطالبات سے گھل مل گئے اور انہیں فراہم سہولیات کے بارے میں استفسار کیا . میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پریس کلب راجن پور کیلئے پانچ لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا . کمشنر طارق محمود اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 111 ایکڑ رقبہ پر زیر تعمیر دانش سکول فاضل پور پر 73 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں . دانش سکول کا 56 ایکڑ رقبہ کاشتکاری کیلئے مختص کیاگیاہے . پہلے سیشن میں 114 طلباء اور 95 طالبات زیر تعلیم ہیں . دانش سکول سے ملحقہ 64 کنال رقبہ پر ضلع کے نامور ایٹمی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد عبداللہ خان کے نام پارک تعمیر کیا جا رہاہے جس پر 80 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے اور پارک مارچ کے آخر تک مکمل کر لیاجائے گا .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button