تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:بجلی اور گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا دن رات کا سکون برباد

dgkhanڈیرہ غازیخان(مانیٹرنگ سیل)ڈیرہ غازیخان شہر میں بجلی اور گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ رات کو بجلی کی طویل بندش اور دن بھر سوئی گیس کی عدم فراہمی نے شہر یوں کا دن رات کا سکون برباد کر دیا ۔ چولہے ٹھنڈے ہونے سے اور شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے گھریلو خواتین کو کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر بازار میں تندوروں پر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ ہوٹلوں پر کھانے پینے کی اشیا ء مہنگی ہو گئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ سے آٹھ گھنٹے تک مسلسل بجلی بند رکھ کر لائن لاسز پورے کیے جار ہے ہیں ۔ گذشتہ تین راتوں میں مسلسل گھنٹوں بجلی کی بندش سے لوگوں کو رات کا آرام میسر نہیں ہوا۔ شدید گرمی اور مچھروں کی بہتات سے بچے بوڑھے خواتین سو نا سکیں ۔ گذشتہ رات بھی رات 1بجے سے صبح 8بجے تک مسلسل بجلی بند رہی جبکہ دن کو ہر ایک گھنٹے کے بعد 2گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے شہر میں گذشتہ تین روز سے سارا دن سوئی گیس کی گھروں کو فراہمی بند ہے مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری ریاض احمد ضلعی سیکرٹری اطلاعات فدا حسین بھٹی نیکہا زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں سے رابطہ کر کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ضلعی انتظامیہ بھی نوٹس لے واپڈا اور محکمہ سوئی گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button