تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 سستے بازارقائم کیے جائیں گے

dgkhanڈیرہ غازیخان (بیورو چیف)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں پانچ سستے بازار قائم کیے جائیں گے . ڈیرہ غازیخان میں تین ، تونسہ او رکوٹ چھٹہ تحصیلوں میں ایک ایک بازار قائم کیا جائے گا اور اتوار بازار کے نام سے منسوب ان بازاروں کو 24 نومبر سے فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں . یہ بات ڈی سی او محمد آصف قریشی نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے یہ بازار قائم کیے جا رہے ہیں جہاں پھل ، سبزی ، گوشت اور دیگر روز مرہ کی معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کیے جائیں گی . قیمتوں اور معیار کو چیک کرنے کیلئے ہر اتوار بازار میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی او ریہ بازار ہفتے میں تین دن کام کریں گے. ڈی سی او نے کہاکہ دیگر بازاروں میں اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے 32 سے زائد مجسٹریٹوں کو بھی فعال کیا جا رہاہے . علاوہ ازیں پیمانوں او راوزان کی چیکنگ کیلئے محکمہ لیبر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.اجلاس میں اے ڈی سی شعیب امجد ترین ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ مہر احسان الحق ، ای ڈی او زراعت عبدالغفور غفاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شبیر احمد علوی ، ای اے ڈی اے محمد ابراہیم راشد ، ڈی ایس پی ٹریفک رانا مشتاق حسین ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سبطین، ڈی او انٹر پرائزشفیق احمد کھوسہ ، ڈی ایف سی فقیر حسین ، ڈی ایم او زاہد جاوید ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ ، ٹی او فنانس ٹرائیبل ایریا مختیار احمد جتوئی ، ٹی او آئی اینڈ ایس تونسہ محمداسلم ، انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی حاجی محمد صادق اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ::خادم اعلیٰ نے پورے صوبے کا بجٹ اپنے گھرلگادیاہے، پرویزالٰہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker