تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان : بیوی نے خاوند سے تعلقات کے شبے میں خاتون کی ناک کاٹ دی

ڈیرہ غازی خان( مانیٹرنگ سیل )آپ نے یہ تو اکثر سنا ہوگا کہ بھائی یا باپ نے اپنی بہن ، بیٹی کو سیاہ کاری کے الزام میں مار ڈالا یا خاوند نے بیوی کو کارو کاری کے شبے میں قتل کر دیا ۔ لیکن جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کچھ الگ ہو گیا ۔ جہاں بیوی نے شوہر سے تعلقات کے شبہ میں ایک خاتون کی ناک کاٹ دی لیکن اس کے بعد کیا ہوا کہ پولیس نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے اقرار جرم کر لیا ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ کو شک تھا کہ خاتون کے اس کے خاوند سے ناجائز تعلقات ہیں ۔اس لئے اس نے غصے میں آکر تیز دھار آلے سے خاتون کی ناک کاٹ دی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button