تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان: پولیس نے سات سالہ بچے پرڈکیتی کامقدمہ درج کردیا

ڈیرہ غازیخان(مانیٹرنگ سیل)تھانہ دراہمہ پولیس نے سات سالہ بچے پرڈکیتی کامقدمہ درج کردیا،بچہ عدالت میں پیش ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج کا پولیس سے برہمی کا اظہار، مقدمہ خارج کرنے کاحکم دے دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ پولیس نے سات افراد سمیت دوسری کلاس کے طالبعلم سات سالہ بچے رشیدپرڈکیتی کامقدمہ درج کردیا،بچے کوجب عدالت میں پیش کیاگیاتوایڈیشنل سیشن جج طاہرسپرانے بچے کودیکھ کرپولیس پربرس پڑے اورکہاکہ کیا چھوٹے بچے بھی ڈکیتیاں کرتے ہیں فوری طوری پربچے پرمقدمہ خارج کیاجائے ،والد بشیرنے اپنے بیٹے کوکندھے پراٹھایاہواتھا،بچے کے رشتے داروں نے پولیس کے رویے کے خلاف بچے کے ہمراہ عدالت کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیااحتجاج کنندگان نے بچے پرمقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق مقدمہ عدالت کے حکم پر درج کیا گیا اور حقائق سامنے آنے پر خارج کر دیا گیا ہے بچے پر غلط مقدمہ تفتیشی آفیسرکی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے۔کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button