تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:وطن عزیزکودہشت گردی اورانتہاپسندی کاسامناہے،خطیب وامام بادشاہی مسجد

ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے). خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے . اسلام اور ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے اور بدامنی پھیلانے میں سرگرم ہیں ان حالات میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام متحد ہو کرسازشوں کو ناکام بنا دیں . انہوں نے ان خیالات کااظہار کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں اتحاد بین المسلمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ عاشورہ محرم میں علماء اور ذاکرین ا شتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں . تمام مسالک و مذاہب کے عقائد و نظریات اور مذہبی مقامات کا احترام کیا جائے . انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے فروغ کیلئے تمام فروعی اختلافات کو چھوڑ کر اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرنا ہو گا . مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ پنجاب حکومت امن وامان قائم کرنے کے حوالے سے شب روزمحنت کر رہی ہے تاہم مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا . صوبائی وزیر زراعت پنجاب و ڈویژنل انچارج محرم کمیٹی ملک احمد علی نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے . محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کیلئے تمام مسالک کے علماء اور عوام کی تجاویز پر عمل کیا گیاہے . انہوں نے کہاکہ عوام متحد ہو کر ملک کا امن خراب کرنے والوں کو بے نقاب کریں . ملک احمد علی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے تھانہ ، تحصیل ، ضلع ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر امن کمیٹیاں تشکیل دے کر انہیں فعال کیا ہے . تمام مسالک کے علماء کو ایک میز پر بٹھانے سے تنازعات کو حل کرنے میں مددملی ہے . کمشنر طارق محمود خان نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں تمام مسالک کے علماء کا مثالی تعاون رہا ہے . اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے . وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے امن کا قافلہ صوبہ بھر کا دورہ کر رہا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں . آر پی او محمد نواز وڑائچ نے کہاکہ تمام مجالس اور جلوسوں میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں . پولیس ا ہلکاروں اور رضاکاروں کو خصوصی کارڈ جاری کیے گئے ہیں میٹل ڈیٹیکٹرکے ساتھ ساتھ چار مختلف مقامات پر شرکاء کی ہاتھ سے چیکنگ کی جا رہی ہے .. اتحاد بین المسلمین کے اجلاس سے مسلم لیگ ن کے کوآرڈینیٹر حبیب اللہ بھٹی ، مولانا مبشر احمد نیازی ، سردار محمد خان لغاری ، حافظ منظور احمد، محمد اقبال سمرا ، مولانا عبدالستار رحمانی ، مفتی کفایت اللہ ، قاری نورالحسن ، مولانا علی محمد ، مولانا محمد یاسین راہی ، شفیق الرحمن ، چودھری محمد اقبال ، گلزار عباس نقوی ، سید عبدالمحبوب آزاد ، ندیم حیدر نقوی ، قاری جمال عبدالناصر ، حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ ، مظہر علی لشاری ، ظفر عباس شاہ ، صاحبزادہ انور حسن قریشی ، محمد حسین اعوان ، شیخ مسرت حسین او ردیگر علماء کرام ، امن کمیٹی کے ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مکاتب کے علماء ، مذہبی رہنما اور عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قیام امن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں . اپنی تقاریر اور بیانات میں لوگوں تک اسلام کا صحیح پیغام پہنچایا جائے . اس موقع پر ڈیرہ غازیخان ، راجن پور اور لیہ کے ڈی سی اوز بالترتیب افتخار علی سہو ، غازی امان اللہ اور مشتاق انجم کے علاوہ اے ڈ ی سی مظفرگڑھ مظفر سیال ، اے سی جی چودھری عبدالغفار ، قاری محمد یوسف ، محمد زاہد قریشی ، علامہ شفیق الرحمن ، قاری محمد عثمان گوندل ، ڈاکٹر محمد حسن ، ارشاد فرید ، حافظ غلام درویش ، حاجی احمد بخش ، خالد محمود اظہر ، عبدالجلیل کھوسہ ، محمد خالد مکی ، سلیم ا لیاس ، سیف الدین ، محمد سعید مستوئی ، محمد بلال ، ممتاز احمد ، محمد ایوب قادری ، ڈاکٹر عباس لشاری ، عمران ناصر ، قاری نورالحسن ، مولانا علی محمد صدیقی ، خالد جاوید چودھری ، جلیل الرحمن صدیقی ، جاوید ملک ، سید ا میر حسن ، محمداسلم پاشا ، ملک عابد حسین ملانہ ، قاری محمد اقبال ، کرم حسین زرگر ، کفایت حسین ، مجاہد حسین کھوسہ ، مفتی سیف اللہ خالد ، مفتی غلام اصغر صدیقی ، حبیب الرحمن اختر ، محمد نعمان رحمانی ، محمد شفیع سمیت ڈویژن بھر سے امن کمیٹی کے ممبران ، علمائے کرام اور محکمہ اوقاف کے دیگرافسران نے شرکت کی. آخر میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی اور صوبائی سیکرٹری ماحولیات سعید واہلہ کی مغفرت کیلئے دعا کرائی

یہ بھی پڑھیں  جمبر:تین اوباش نوجوانوں کی بیس سالہ بچے سے زیادتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker