علاقائی

ڈھرکی:انچارج یوٹیلٹی سٹورکی ملی بھگت سے چینی عوام کی پہنچ سے دور

ڈہرکی ﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر ﴾ ڈہرکی میں یوٹیلٹی سٹور کی چینی غریب عوام کی پہنچ سے دور ،یوٹیلیٹی سٹورانچارچ جاوید احمد ڈہر اور بیکری مالک عبدالغفار چاچڑکی ملی بھگت سے پورے شہر کی مخصوص بیکریوں پر چینی سپلائی کرنے لگے ۔ ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے بیکری پر چھاپا مارا کئی من یوٹیلیٹی سٹور کی چینی برآمد کی اور ملزمان کو گرفتا ر بھی کر لیا لیکن SHO ڈہرکی آغا معشوق علی پٹھان نے بھاری رشوت کی عیوض ملزمان کو رہا کر دیا۔ایک چوری اوپر سے سینا زوری یوٹیلیٹی سٹور سے غیر قانونی چینی خرید کر کے پورے شہر میں سپلائی کر نیوالے بیکری مالک کی ڈہرکی کے صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔ پولیس بجائے ملزمان کو گرفتار کرنے کے صحافی پر الزامات کی بوچھاڑ دھمکیاں دینے لگی ۔بیکری مالک کے خلاف کاروائی کی جائے صحافیوں کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق: کچھ دن قبل ڈہرکی پولیس نے سینما روڈ پر واقع بیکری پر چھاپا مار کر بھاری مقدار میں یوٹیلیٹی سٹورکی چینی برآمد کی تھی جسکی خبر شائع کرنے پر ڈہرکی کے نوجوان صحافی قطب الدین چاچڑ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور کہا کہ میں پورے شہر میں یوٹیلیٹی سٹورکی چینی سپلائی کرتا ہوں تم نے جو کرنا ہے کرو لیکن تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر وزیر احمد مہر ، ڈیوڈلطیفی، سید ظاہر شاہ ، شاہد حسین بھٹو، محمد ریاض غوری آصف منیر ،طالب حسین پہنوار ،عامر جان ملک ،ارشاد ،عابد رشید ودیگر نے مطالبہ کیا کہ بیکری مالک عبدالغفار چاچڑ کے خلاف سخت کاروائی کیجائے ورنہ ضلع بھر میں سخت احتجاج کیا جائیگا

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی: ڈی پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker