پاکستانتازہ ترین

لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکہ، 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی

لاہور(پاک نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی جبکہ 17 افراد زخمی ہیں۔جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکا ایک گھر میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی،  دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار، ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں اور جلنے کے باعث تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔بعد ازاں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز  اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عبدالحکیم:ڈینگی آگاہی تقریب انجمن رفاہ عامہ اور وومن اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرانتظام اہتمام کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

  1. I have been surfing online more than 3 hours today, yet I never found any interesting article like yours. It’s pretty worth enough for me. In my opinion, if all site owners and bloggers made good content as you did, the web will be much more useful than ever before.

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker