پاکستانتازہ ترین

پشاور: کوچہ رسالدار جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 30 افراد شہید

پشاور(پاک نیوز) قصہ خوانی  کی  جامع مسجد میں  نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں شہید 50 زخمیوں کو  لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کے مطابق،  دھماکا جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔ اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button