علاقائی

ڈھرکی:تعلقہ یونین آف جرنلسٹس کا قیام،عابد رشید لغاری صدر منتخب

ڈہرکی﴿ ڈسٹرکٹ رپورٹر﴾گزشتہ روزڈہرکی کے صحافیوں کا ایک اجلاس زیر صدارت سینیئر صحافی ڈیوڈ لطیفی کے منعقد ہوا ،جس میں ڈہرکی کے تمام صحافیوں نے شرکت کی جس میں صحافیوں کی اجتمائی بھلائی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے تعلقہ یونین آف جرنلسٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اجلاس کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ یونین آف جر نلسٹس کے صدر وزیر احمد مہر تھے ،اجلاس میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل عھدیداران کو چنا گیا جس کے مطابق صدر عابد رشید لغاری ،نائب صدر سید محمد ظاہر شاہ ،جنرل سیکریٹری قربان علی سومرو ،ڈ پٹی جنرل سیکریٹری الطاف برڑو ، خزانچی ڈیوڈ لطیفی، سیکریٹری اطلات طالب پہنوار ،آفیس سیکریٹری طاہر عباس ،میمبران شاھد بھٹو ، ایم ایچ مہر ،رضا اشرف ،قطب دین چاچڑ ، محمد ریاض غوری ، عامر جان ،شکیل احمد ،زیڈ اے بھنگر ،رانا چندو جی ،وکیش کمار ،اویش کمار چنے گئے ۔ اس موقہ پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ضلع گھوٹکی کے صدر وزیر احمد مہر نے کہا ہے کے صحا فی ملک کا چوتھا ستون ہوتا ہے جو کے مظلوم کا سہارا اور سرکاری اداروں کی کرپشن کو منظر عام پر لانا اور مظلوم کو انصاف دلانا اور معاشرے میں پھلی ہوئی برائیوں کی نشاندھی کرنا اور اداروں کی اصلاح کرنا صحافیوں کی ذمیداری ہے ،انہوں نے کہا کے ان برائیوں کی نشاندھی کو روکنے کے لیئے ادارون کے کرپٹ اہلکار اور ظالم وڈیرے اپنے چھاڑتوں کے ذریئے صحافیوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔وزیر احمد مہر نے کہا کے صحافیوں کی اجتمائی بھلائی کے لیئے کوئی کثر نہ رکھوں گا ،اس موقہ پر انہوں نے نئے چنے ہوئے عہدیداران سے اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:جمعیت علماء اسلام ملک کی واحدمذہبی جماعت پارلیمنٹ میں چوکیدارکاکرداراداکررہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker