علاقائی

ڈہرکی:سیہڑ واہ کینال سے دیہاتیوں نے تین فٹ لمبی زندہ ڈولفن پکڑ لی

ڈہرکی(تحصیل رپورٹر طارق) ڈہرکی کے قریب سیہڑ واہ کینال سے دیہاتیوں نے تین فٹ لمبی زندہ  ڈولفن پکڑ لی
ڈہرکی کے قریب سیہڑ واہ کینال سے دیہاتیوں نے چانڈیا موری کے مقام پر تین فٹ لمبی زندہ ڈولفن پکڑ لی ہے جس کو انہوں نے اس وقت  ایک تالاب میں رکھا ہے ۔دیہاتیوٕں کا کہنا ہے کہ یہ ڈولفن سیہڑ واہ کینال میں انہیں نظر آئی تو انہوں نے اسے بڑی کوشش کے بعد پکڑ لیا ان کہنا تھا کہ اگر اس کو آگے جانے دیا ہوتا تو یہ مر جاتی ۔جبکہ کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود زندہ ڈولفن کو حاصل کرنے کے لیے محمکہ وائلڈ لائف کا عملہ نہیں پہنچا جس کی وجہ سے اس ڈولفن کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔سیہڑ واہ کینال سے زندہ ڈولفن پکڑنے کا یہ دوسرا واقع ہے

یہ بھی پڑھیں  جمبر: پی ٹی سی ایل پتوکی کے ملازم ظفر کی نااہلی کی وجہ سے صارف کو ناجائز بل پڑگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker