علاقائی

ڈہرکی:ذوالفقاربھٹوکی برسی میں شرکت کے لیےایم پی اے سردار احمد علی پتافی کی قیادت میں قافلہ روانہ

ڈہرکی ﴿وزیر احمد مہر﴾شہید ذولفقار علی بھٹوبرسی میں شرکت کے لیے ڈہرکی سے قافلہ گھڑہی خدا بخش روانہ قافلہ میں 200کے قریب گاڑیاں اور150زائد موٹر سائیکل پر ہزاروں کی تعداد میںجیالے زندہ ہے بھٹو ،زندہ کے نعروں میں پرجوش نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق: شہید ذولفقار علی بھٹوکی 33ویں برسی میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کے ایم پی ای سردار احمد علی پتافی کی صدارت میں ڈہرکی سے قافلہ گھڑہی خدا بخش روانہ ، قافلہ میں 200کے قریب گاڑیاںاور150سے زائد موٹر سائیکل پر ہزاروں کی تعداد میںجیالے روانہ ایم پی ای سردار احمد علی پتافی نے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ظالم سامراج نے بھٹو کو شہید کر کے پوری سندھی قوم کا قتل کیا ہے بھٹو کا قتل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تھا ،ظالم ڈکٹیٹر ضیائ الحق نے بھٹو کو ختم کرنے کی بہت کو کشش کی لیکن دیکھنے میں شہید ذولفقار علی بھٹوہمارے سامنے نہیں ہیں لیکن کل بھٹو زندہ ہے آج بھٹو زندہ ہے انہوں مزید کہا پی پی پی سرکار شہید بھٹو کے منشور پے عمل کر رہے ہیں حکومت اپنے 5سال پورے کریگی اور حکومت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے،دوسری طرف پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے ہزاروں گھڑہی خدابخش قافلے کی صورت میں روانہ ہوگئے قافلے کی صدارت ضلعی صدر شاہ علی لاشاری،میاں شفیع الرحمان ،علی حسن لاشاری،فدا حسین سمیجو ،وقار احمد ،منصور احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کی شکل میں ذولفقار جونیئر موجود ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب بھٹو کی شکل میں ذولفقار جونیئر اپنی قوم کی اور پاکستانیوں کی رہنمائی کرینگے اور مظلوم عوام پر ہونیوالی ظلم و ستم کو ختم کر کے پاکستان میں خوشحالی لانیئگے.

یہ بھی پڑھیں  سلطان کالونی:سنانواں کا ڈسپوزل اسٹیشن عرصہ دراز سے بند، مشینری غائب، علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker