گوٹکی(ڈسٹرکٹ ڑپورٹر)ڈہرکی میں لالچی باپ نے تین سال کی بچی کا پیسے لے کر زبردستی نکاح کرا دیا۔ رخصتی کی کوشش پر ماں کم سن بیٹی کو لے کر تھانے پہنچ گئی۔ نواحی گاوں اللہ آباد میں نثار بھنبھرو نے اپنی تین سالہ بیٹی روزینہ کو شکار پور کے رمضان سندرانی کو فروخت کر دیا۔ بچی کا نکاح اور زبردستی رخصتی پر ماں اپنی بیٹی کو بچانے خان پور مہر تھانے پہنچ گئی۔ پولیس نے بچی کے والد اور خریدار سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
You must be logged in to post a comment.