تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی احتجاجی ریلی اورعلامتی دھرنا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ میں واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی احتجاجی ریلی اور علامتی دھرنا، حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے اور ملازمین کا معاشی استحصال بندکرے، مظاہرین کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈورپاوریونین کے ڈویژنل چےئرمین شفقت رسول کی قیادت میں لیسکو کے سینکڑوں ملازمین نے دفتری اَمور کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کا آغاز واپڈا کے ضلعی دفاتر ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ہوا اور یہ شہر بھر میں سفر کرتی ہوئی اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں مظاہرین نے علامتی دھرنا دیااور حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی ۔ اِس موقع پر مظاہرین نے بڑے بڑے احتجاجی بینرز اور کتبے اُٹھارکھے تھے جن پر واپڈا کی نجکاری کے خلاف غم وغصے سے بھرپور مختلف نعرے درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیدروپاوریونین کے ڈویژنل چےئرمین شفقت رسول اور دیگر مقررین نے کہا کہ وہ کسی صورت بھی حکومت کے اِس فیصلے کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے اور نہ ہی ہزاروں ملازمین کا معاشی استحصال ہونے دینگے چاہے اِس کے لئے اُنہیں بڑی سے بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑے۔ واپڈا کے تمام ملازمین اِس ایشو پر پوری طرح متحد ہیں اور وہ ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیاربھی ہیں

یہ بھی پڑھیں  بجٹ عوام دوست نہیں، بجٹ تقریر سے مایوسی ہوئی،خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker